حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)آج میدک حلقہ پارلیمنٹ کے ضمنی انتخاب میں ٹی
آر ایس کی زبردست کامیابی کے بعد وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے میدک کے
رائے دہندوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹی آر ایس
کارکنوں کی جد و جہد کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ انہوں نے دوسری جانب کانگریس
اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے ٹی آر
ایس پر
تنقید کرنا اپنا شیوہ بنا لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان دونوں سیاسی
جماعتوں کو زبردست سبق سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی اصل
حکمرانی ابھی شروع نہیں ہوئی ہے وہ بھی بہت جلد شروع ہوگی ۔ اگر شروع
ہوجانے کی صورت میں ان دونوں سیاسی پارٹیوں کا پتہ بھی نہیں ملیگا۔ انہوں
نے اعلان کیا کہ دسہرہ سے ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیمات کا اعلان کیا
جائیگا۔